اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات میں تاخیر کررہی ہے جس سے ملک کو نقصان ہوگا۔
عوام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں ایک طرف مہنگائی بڑھ رہی ہے اور دوسری طرف معیشت کمزور ہورہی ہے، آج بجلی بھی مہنگی ہے اور لوڈشیڈنگ بھی زیادہ ہوگئی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہوئی لیکن حکومت نے بڑھا دی، آج واضح ہوگیا کہ ان کا مقصد مہنگائی نہیں کرپشن کیسز ختم کرنا تھا، آج ٹیکسٹائل انڈسٹری 20 فیصد بند اور سیمنٹ کی فروخت 34 فیصد کم ہوگئی ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بجلی اور مہنگی ہونے والی ہے اس لیے جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا رویپہ مستحکم نہیں ہوگا۔
بغاوت کے مقدمے میں گرفتار شہباز گل ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا ہوگئے
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پر نہ پاکستان میں اعتماد ہے نہ پاکستان سے باہر، جب ہم حکومت چھوڑ کر گئے اس وقت ملک ذخائر16 اب ڈالر تھے، کورونا کے باوجود ہم نے ملکی معیشت مستحکم کی جس کی دنیا نے تعریف کی، 17 سال کے بعد بہترین گروتھ ریٹ تھا۔
عمران خان کی تقریر نامناسب ضرور تھی مگر دہشت گردی کی دفعہ نہیں بنتی، اسلام آباد ہائیکورٹ