ملک گیر لاک ڈاؤن میں تاخیر ہمارے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto demands investigation into corruption against the government

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف ملک گیر لاک ڈاؤن میں تاخیر ہمارے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔ 

کراچی میں کورونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر وائرس کو روکنا ہے تو اس کے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن ضروری ہے۔ صوبے اِس آفت کا تنہا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق کو چاہئے کہ مکمل لاک ڈاؤن کے لیے وسائل اور طاقت مہیا کرے۔ وقت کا ضیاع مشکلات میں اضافے کا باعث بنے گا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اگر موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو ہمارا طبی نظام اُس کے سامنے کم نظر آتا ہے۔ اچھے حالات کی امید رکھتے ہیں لیکن تیاری بد تر حالات کی ہونی چاہئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دوسرے ممالک کے تجربات سے استفادے کی ضرورت ہے۔ وفاقی حکومت زیادہ سے زیادہ افراد کے ٹیسٹ کے لیے بھرپور مدد مہیا کرے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے  وہ گھروں سے بلا ضرورت باہر نہ آئیں۔ دوسروں کو اور خود کو اِس وائرس سے بچانا ضروری ہے۔ کیا کرنے سے زیادہ کب کرنے کا سوال اہم ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پیپلز پارٹی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے پر کاربند ہو گئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کا پہلا ویڈیو لنک سی ای سی اجلاس بلانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس آج دوپہر دوپہر ڈھائی بجے کورونا وائرس کے معاملے پر ہوگا۔بلاول بھٹو ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کریں گے۔ 

مزید پڑھیں:  پیپلزپارٹی کا پہلا ویڈیو لنک سی ای سی اجلاس بلانے کا اعلان

Related Posts