ایس ایس پی ساؤتھ کی ہدایت پر ڈیفنس پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایس ایس پی ساؤتھ کی ہدایت پر ڈیفنس پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں
ایس ایس پی ساؤتھ کی ہدایت پر ڈیفنس پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں

کراچی: ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نظیر کی ہدایت پر ڈیفنس پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈیفنس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسمی اللہ دتہ ولد مختیار کے گھر واقع قیوم آباد سے موبائل فون چوری ہونے کی اطلاع پر گھروں سے موبائل رقم چوری کرنے والے ملزم محمد بدر ولد محمد حنیف کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 571/2021 بجرم دفعہ 380 ت پ قائم کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ ایک اور کارروائی میں ایک اسٹرٹ کریمنل راز محمد ولد عبدالکریم کو گرفتارکرلیا، جس کے قبضہ سے ایک پسٹل 30 بور معہ لوڈ میگزین تین راؤنڈ زندہ بغیر لائیسنس کے برآمد ہوا۔ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 574/2021 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ قائم کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

ایک اور کارروائی میں ڈیفنس پولیس نے ایک منشیات فروش عبدالحمید ولد ہارون کو گرفتار کیا، ملزم کے قبضہ سے 5000 گرام (5 کلو گرام) اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 575/2021 بجرم دفعہ6/9/C نارکوٹکس ایکٹ قائم کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

جبکہ ایک موٹرسائیکل لفٹر عمران علی ولد محمد آصف کو رنگے ہاتوں گرفتار کیا جس کے قبضہ سے تھانہ ڈیفنس کے مقدمہ الزام نمبر 403/2021 بجرم دفعہ 381A ت پ کی سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبر KGQ 9582 میکر سپر اسٹار 70 سیاہ برآمد ہوئی۔ملزم کو تفتیش کے لئے AVLC ساؤتھ کلفٹن ڈویژن کے حوالے کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آئی جی سندھ کا وزیراعظم پورٹل طرز کا کمپلین سسٹم بنانے کا فیصلہ

اس کے علاوہ ڈیفنس پولیس نے بدنام زمانہ گٹکا فروش محمد کاشف ولد سردار محمد کو گرفتار کیا،جس کے قبضہ سے 15 مضر صحت گٹکے ماوے، برآمدہوئے، ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 576/2021 بجرم دفعہ (1) 8 گٹکا مین پوری ایکٹ قائم کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔ ملزم قبل ازیں بھی مختلف تھانہ جات سے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

Related Posts