ہاکی ورلڈکپ، دفاعی چیمپئن بیلجئیم اور جرمنی نے فائنل کیللئے کوالیفائی کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھوبینشور: دفاعی چیمپیئن بیلجئیم اور جرمنی نے ہاکی ورلڈ کپ فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

بھارت میں کھیلے جارہے ہاکی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی نے آسٹریلیا اور دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن بیلجئیم نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کلنگا اسٹیڈیم بھوبنیشور میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی نے آسٹریلیا کو سخت مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دے دی، جرمنی کے پیلیٹ گونزالو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہیٹ ٹرک سکور کی۔

یہ بھی پڑھیں:

کرکٹ میں شادی کا سیزن، ایک اور بھارتی کرکٹر نے شادی کرلی

واضح رہے کہ جرمنی نے 13 سال بعد ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے، اس سے قبل جرمن ٹیم نے 2010 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی تاہم اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جرمنی کو دو بار ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، آخری بار جرمنی نے 2006 میں آسٹریلیا کو ہر کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، اسی میدان پر کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں بیلجئیم نے نیدرلینڈز کے خلاف اعصاب شکن مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹ پر کامیابی حاصل کی۔

مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا تاہم پینلٹی شوٹ آؤٹ پر بیلجئیم نے نیدرلینڈز کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

خیال رہے کہ بیلجئیم کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کررہی ہے اور 2018 کے عالمی کپ میں اس نے نیدرلینڈز کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، بیلجئیم اور جرمنی کے درمیان فائنل 29 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Related Posts