پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیاروں میں سے ایک میں نقائص کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA assured support to mango exporters

کراچی : قومی ایئرلائن والے مسافروں کی جان سے کھیلنے لگے ، پی آئی اے کے بوئنگ777طیاروں میں سے ایک میں نقائص کا انکشاف ہوا۔

ترجمان کے مطابق طیارے میں 2 سے3 نقائص متعلقہ شعبے کے علم میں ہیں، نقائص دور کئے جارہے ہیں۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ777طیاروں میں سے ایک میں نقائص کا انکشاف سامنے آیا۔

مزید پڑھیں :کراچی: پی آئی اے کے بیڑے میں ایئر بس 320 طیارے کی شمولیت

ذرائع کا کہنا ہے کہ نقائص میں انجن کی فائر وارننگ چیک کرنے والاسسٹم شامل ہیں جبکہ بریک کا درجہ حرارت دکھانے والا سسٹم بھی مبینہ طور پر خراب ہے۔

ذرائع کے مطابق طیارے کے آٹو پائلٹ سسٹمز میں سے ایک سسٹم خراب جبکہ ایک جی پی ایس، ٹائرپریشر دکھانے والا سسٹم بھی مبینہ خرابی کا شکار ہے۔

طیارے کے دروازے کو لاک دکھانے والاسسٹم بھی مبینہ طور پر خراب ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انجن کی اوورہیٹ محسوس کرنیوالے  2 سرکٹ میں سے ایک خرابی کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی میں چوری کے جرم میں پی آئی اے کے 2 ملازم گرفتار، 4 لاکھ روپے برآمد

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے میں 2 سے3 نقائص متعلقہ شعبے کے علم میں ہیں اور طیارے کی شعبہ انجینئرنگ میں آمد پر نقائص دور کئے جارہے ہیں۔

Related Posts