آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست :محمد عامر نے کیا کہا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست :محمد عامر نے کیا کہا؟
آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست :محمد عامر نے کیا کہا؟

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا پاکستان کی آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست پر اہم بیان آگیا۔

پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 130 رنز کا ہدف کینگروز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 26ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔

میچ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز کے اختتام پر صرف 47 رنز کا اضافہ کرکے آؤٹ ہو گئی، اننگز کا آغاز محمد رضوان اور عامر جمال نے کیا، محمد رضوان 28 رنز بنا کر لیون جب کہ عامر جمال 18 رنز بنا کر پیٹ کمنز کا شکار بنے۔ حسن علی نے 5 رنز بنائے اور ناتھن لیون کی بال پر بولڈ ہو گئے جب کہ میر حمزہ صرف 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نیتھن لائن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ ’جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے، ہم آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہار گئے لیکن آئیے اس سے سبق سیکھیں اور مضبوطی سے واپس آئیں۔‘

ابرار کو کیوں باہر رکھا گیا، اصل وجہ اب سامنے آگئی

انہوں نے لکھا کہ ’شان مسعود بہت اچھی خدمات انجام دے رہے ہیں تو آئیے ان کا بیک اپ لیں، عامر جمال نے شاندار کارکردگی دکھائی ہمیں ان کی کوششوں کو سراہنا چاہیے۔‘

Related Posts