اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور نریندر مودی کے پاگل پن کو شکست دیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مودی کو ہرائیں کیونکہ ریاستی انتخابِ دہلی جو 18 فروری کو ہو رہا ہے، اس میں بھارتی وزیر اعظم کو شکست نظر آرہی ہے۔
وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ 18 فروری کو شکست سامنے دیکھ کر نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف ایک بار پھر ہرزہ سرائی شروع کردی ہے۔ مودی کے اوسان خطا ہو گئے ہیں۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیر، متنازعہ شہریت کے قانون اور گرتی ہوئی معیشت نے مودی کے اوسان خطا کردئیے ہیں، تاہم پاکستان کے خلاف ایسے بیانات سے مودی الیکشن نہیں جیت سکتے۔
People of India must defeat #Modimadness ,Under pressure to lose another State Elections(Delhi on Feb 8th),he resorts to ridiculous claims and threats endangering Region,Mr Modi has lost balance after internal and external reaction to Kashmir,Citizenship laws and failing economy https://t.co/bBIyOvf5Ee
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 30, 2020