ہتکِ عزت بل قانون بن گیا، قائم مقام گورنر نے دستخط کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر
(فوٹو: وکی پیڈیا)

لاہور: ہتک ِ عزت بل قانون بن گیا، قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے بل پر دستخط کردئیے ہیں جس پر صحافی برادری سراپا احتجاج ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ہتکِ عزت بل قانون بن گیا۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ گونر کو منصوبے کے تحت چھٹی پر بھیجا گیا اور قائم مقام گورنر سے دستخط کرا کر بل کو قانون کی شکل دی گئی۔

صدر لاہور پریس کلب نے پیپلز پارٹی سے صحافیوں کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر صحافیوں کا ساتھ دینے والی پیپلز پارٹی اندر سے حکومت سے ملی ہوئی تھی۔ ہم جلد ایکشن کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں صحافتی تنظیموں کی جانب سے تحفظات کے اظہار اور اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود ہتکِ عزت بل 2024 منظور کیا جسے صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے پیش کیا۔ اپوزیشن نے بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کاپیاں پھاڑ دی تھیں۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر نے متنازعہ شقوں پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں مشاورت کے بغیر بل پر دستخط نہیں کروں گا۔ پیپلز پارٹی بل کی حمایت نہیں کرتی اور ہماری جماعت میڈیا کے ساتھ کھڑی ہے۔

Related Posts