فرانسیسی فیشن برانڈ کے ملبوسات میں دیپیکا کے جلوے، دیکھئے دلکش تصاویر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دیپیکا چند روز قبل فوربز کے ایک ایونٹ میں بھی جلوہ گر ہوئیں، فوٹو انڈین میڈیا

بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے پیرس میں لوئی ویتون کے شو میں شاندار انداز میں شرکت کی، جہاں وہ ایک اوور سائزڈ سفید کوٹ، سیاہ ہیلز اور دستانوں کے ساتھ نظر آئیں، جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ایفل ٹاور کے پس منظر میں فرانسیسی فیشن برانڈ لوئی ویتون کے تیار کردہ لباس میں نہایت خوبصورتی سے پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اعتماد اور وقار کا مظاہرہ کرتے ہوئے دپیکا نے نکولس گیشکیئر کے جدید کلیکشن کی نمائش میں شرکت کی، جو پیرس فیشن ویک 2025 کے اختتام پر منعقد ہوئی۔ دیپیکا لوئی ویتون کی پہلی بھارتی ہاؤس ایمبیسڈر ہیں، اس حیثیت میں وہ عالمی فیشن کی دنیا میں اپنی منفرد شناخت قائم کر رہی ہیں۔

مداح دپیکا کے انداز سے بے حد متاثر ہوئے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جوش و خروش سے بھرپور ردعمل دیا۔ ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ “یہ ہیٹ تو کمال ہے اور کوٹ واقعی شاندار!” ایک اور صارف نے کہا “نفیس، باوقار اور بےحد دلکش۔ وہ حقیقتاً ایک ملکہ ہیں۔”

بہت سے دیگر صارفین نے بھی ایسے ہی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک فیشن آئیکون قرار دیا۔

چند روز قبل دپیکا فوربز کے ایک ایونٹ میں بھی جلوہ گر ہوئیں، جہاں انہوں نے سبیاساچی مکھرجی کے کلیکشن سے ایک سنہری لباس زیب تن کیا، جو ان کے متنوع انداز کا عکاس تھا۔

Related Posts