دیپیکا کی فلم ‘فائٹر’ 25 جنوری 2024 کو ریلیز ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دیپیکا کی فلم 'فائٹر' 25 جنوری 2024 کو ریلیز ہوگی
دیپیکا کی فلم 'فائٹر' 25 جنوری 2024 کو ریلیز ہوگی

ممبئی: دیپیکا پڈوکون اور ہریتھک روشن کی فلم فائٹر کو ریلیز کی نئی تاریخ مل گئی، فلم اب 25 جنوری 2024 کو ریلیز ہوگی۔

فلم فائٹر کی ریلیز کی تاریخ پہلے بھی کئی بار ملتوی کی جا چکی ہے، لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ ہدایتکاروں نے آخرکار ریلیز کی تاریخ فائنل کرلی ہے۔

انیل کپور، جو فلم کا حصہ ہیں، نے پوسٹر کی پہلی جھلک شیئر کی جس میں فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا بھی انکشاف کیا گیا۔انہوں نے بھی 25جنوری 2024کو فلم ریلیز ہونے کا کہا ہے۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم دیپیکا اور ہریتک کی پہلی آن اسکرین تعاون کے طور پر سامنے آرہی ہیں، دونوں اداکار انڈین ایئر فورس کے پائلٹ کا کردار ادا کریں گے جب کہ انیل کپور فلم میں ان کے سرپرست ہوں گے۔

فائٹر ایک بہت بڑی فلم ثابت ہونے جا رہی ہے کیونکہ فلم بنانے والوں نے VFX اثرات کے لیے معروف کمپنی ڈبل نیگیٹو (DNEG) کو بھی ساتھ شامل کیا ہے۔

مزید پڑھیں:کیا فیروز نے میری بیٹی کو مارنے کیلئے جِم میں اتنی باڈی بنائی؟ علیزے کے والد کا سوال

پنک ویلا کے مطابق ڈی این ای جی کمپنی نے آیان مکھرجی کی ہٹ فلم برہمسترا کے لیے بھی کام کیا۔ فلم کے تمام ویژول ایفیکٹس کا سہرا اس کمپنی کو جاتا ہے۔

Related Posts