دیپیکا پاڈو کون کالکی 2898 کے سیکوئیل سے آؤٹ، وجہ کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

بالی وڈ کی صف اول کی اسٹار ادا کارہ دیپیکا پڈوکون بلاک بسٹر فلم ’کالکی 2898‘ کے سیکوئیل کا حصہ نہیں ہوں گی۔

بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پروڈیوسر پہلے دیپیکا پاڈو کون کی ڈلیوری کا انتظار کرنا چاہتے تھے لیکن اب انہوں نے دیپیکا کی جگہ دوسری ادا کارہ کو لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی فلم نگری کے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ناگ ایشون نے سیکوئیل بنانے کے لئے تمام تر تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس میں لیجنڈ امیتابھ بچن، کمل ہاسن اور پرابھاس دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

’کالکی 2898‘ میں کمل ہاسن کا کردار بہت مختصر تھا لیکن سیکوئیل فلم کے اندر وہ ایک بھرپور کردار کے ساتھ سامنے آئیں گے۔

یاد رہے کہ سائنس فکشن فلم کی کامیابی کے ساتھ ناگ ایشون انڈین انڈسٹری کے کامیاب ترین فلمسازوں ایس ایس راجمولی، سنجے لیلا بھنسالی اور کرن جوہر کی صف میں آگئے ہیں۔

Related Posts