پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی،سرمائے میں 32ارب روپے کی مزید کمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی،سرمائے میں 32ارب روپے کی مزید کمی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی،سرمائے میں 32ارب روپے کی مزید کمی

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے دن بھی مندی کا رجحان غالب رہا او ر کے ایس ای100انڈیکس 47300پوائنٹس سے گھٹ کر47200پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 32ارب روپے کی مزید کمی واقع ہوئی۔

مندی کے باعث53.88فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے،کاروباری سرگرمیاں ٹریڈنگ کے دوران دباؤ کا شکار رہیں اور کاروبا کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 98.24پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

جس سے انڈیکس 47346.16پوائنٹس سے کم ہو کر 47247.92پوائنٹس ہو گیا اسی طرح31.79پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19004.84پوائنٹس سے کم ہو کر18973.05پوائنٹس ہو گیا۔

جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32466.41پوائنٹس سے کم ہو کر32339.28پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 32 ارب 47 کروڑ 50 لاکھ 13 ہزار 2109 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82 کھرب 94ارب15کروڑ74لاکھ38ہزار669روپے سے گھٹ کر 82 کھرب 61 ارب68کروڑ24لاکھ25ہزار560روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 14ارب روپے مالیت کے41کروڑ22لاکھ 3ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو17ارب روپے مالیت کے 54کروڑ13لاکھ 7ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر412کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 172کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ،222میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے فوجی فوڈز لمیٹڈ 4کروڑ11لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام 3کروڑ1لاکھ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 2کروڑ2لاکھ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ66لاکھ اور حیسکول پیٹرول 1کروڑ61لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں 249.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر9899.00روپے ہو گئی۔

Related Posts