پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی صورتحال، انڈیکس 726.22 پوائنٹس نیچے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی صورتحال، انڈیکس 726.22 پوائنٹس نیچے آگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی صورتحال، انڈیکس 726.22 پوائنٹس نیچے آگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والی تیزی کے بعد دوبارہ مندی کی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے نتیجے میں 100انڈیکس 726.22 پوائنٹس گر گیا۔

آج کاروباری روز (جمعرات) کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوبارہ مندی کی صورتحال پیدا ہوگئی، آج کاروباری روز (جمعرات) کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔

ایک موقع پر کاروبار کے دوران انڈیکس 45612.95 پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا تھا، تاہم کاروبار کے دوران 44641.49 پوائنٹس کی نچلی سطح بھی دیکھی گئی۔سرمایہ کاروں نے محتاظ انداز میں سرمایہ کاری کی۔

آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 726.22 پوائنٹس کی مندی پر ہوا اور انڈیکس 44724.09 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔یہ سب غیر یقینی کی صورتحال کے سبب ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار میں 1.6 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 29 کروڑ 99 لاکھ 28 ہزار 331 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 150 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔جس کے باعث سرمایہ کار مایوس نظر آئے۔

Related Posts