پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی،سرمایہ کاروں کو54ارب سے زائد کا نقصان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی،سرمایہ کاروں کو54ارب سے زائد کا نقصان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی،سرمایہ کاروں کو54ارب سے زائد کا نقصان

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید337.61پوائنٹس کی کمی سے 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 45890.57پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

جب کہ55.55فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو54ارب19کروڑ97لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت3.92فیصد زائد رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس 46407پوائنٹس کی بلندسطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی۔

انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے 45765پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا مندی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس337.61پوائنٹس کی کمی سے 45890.57پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس171.55پوائنٹس کی کمی سے19059.09پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 203.61پوائنٹس کی کمی سے31647.57پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔

گذشتہ روز مجموعی طور پر 414کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 162کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 230میں کمی اور 22میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرنے کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 83کھرب16ارب81کروڑ53لاکھ روپے سے گھٹ کر82کھرب62ارب61کروڑ56لاکھ روپے ہو گیا۔

Related Posts