پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، سرمایہ کاروں کو 90ارب سے زائد کا نقصان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، سرمایہ کاروں کو 90ارب سے زائد کا نقصان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، سرمایہ کاروں کو 90ارب سے زائد کا نقصان

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز (جمعرات) کے دوران 625 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز (جمعرات) کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان رہا، سرمایہ کاروں نے شیئرز کی خریداری سے زیادہ حصص فروخت کرکے منافع کمانے کو ترجیح دی۔

یہی وجہ ہے کہ اختتام پر مارکیٹ 625 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 142 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ آج ہونے والی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 90 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق بڑی کمپنیوں کے مالی نتائج خراب آنے کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد کو دھچکا لگا، جس کے باعث مارکیٹ میں حصص کی فروخت کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

Related Posts