پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے8ارب ڈوب گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے8ارب ڈوب گئے
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے8ارب ڈوب گئے

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کوشیئرزمارکیٹ میں کاروبار کی ابتداء مثبت زون میں ہوئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری میں تیزی دیکھی گئی،جس کی وجہ سے ایک موقع پر100 انڈیکس300پوائنٹس کی تیزی سے40467پوائنٹس تک بھی پہنچ گیا لیکن بعد ازاں شہر میں طوفانی بارش نے سرمایہ کاروں کے ہاتھ کھینچ لئے اور منافع کے حصول کی خاطر انہوں نے شیئرز کی فروخت شرو ع کردی۔

تیزی کی جانب جانے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور100 انڈیکس 40100پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔ کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو8ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کوسرمایہ کاروں کی جانب سے ٹیلی کام،فوڈز،کمیونیکیشن، سیمنٹ،اسٹیل اور پیٹرولیم سیکٹر ز میں خریداری کا رحجان دیکھا گیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 136.43پوائنٹس کی کمی سے40029.69پوائنٹس رہ گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس127.52پوائنٹس کم ہو کر17297.04پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30.76پوائنٹس کی کمی کے بعد 28042.92پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس249.69پوائنٹس کے خسارے سے64060.43 پوائنٹس رہ گیا۔

مندی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 8ارب14کروڑ28لاکھ88ہزار192روپے کا اضافہ ہوگیا اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 74کھرب32ارب10کروڑ39ہزار432روپے تک پہنچ گیا۔جمعہ کو مارکیٹ میں 72کروڑ87لاکھ68ہزار95 حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 82کر؎وڑ68لاکھ 8ہزار981 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔

Related Posts