بیرون ملک پاکستان کو بدنام کرنے والے پاکستانیوں کیخلاف سخت اقدام کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے 11 ممالک کے ساتھ دہشت گردی اور سنگین وارداتوں کے ملزمان کے خلاف قانونی معاونت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 11ممالک کے ساتھ  معاونت دینے اور لینے کی منظوری دے دی ہے، وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری  پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کو بدنام کرنے میں ملوث  بیرون ملک مقیم  افراد کے خلاف بھی اسی بنیاد پرکارروائی ہوگی، امریکا، برطانیہ اور روس کو  مطلوب پاکستانی ملزمان کے خلاف قانونی تعاون کی منظوری دی گئی ہے۔

پولینڈ، میکسیکو اور  ترکیہ کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کے خلاف قانونی تعاون کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشت گردوں کی فنڈنگ میں ملوث ملزمان کےخلاف افغانستان اور امارات سے قانونی تعاون لینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی تعاون لینےکی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان ممالک  سے معاہدہ نہ ہونے کے باعث باہمی بنیادوں پر قانونی تعاون لینے اور دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Posts