محکمہ صحت میں کرپشن کی روک تھام کیلئے ملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ریڈیو پاکستان

خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے میں 37 ڈی ایچ اوز سے کرپشن نہ کرنےکا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں تمام ڈی ایچ اوز کے عملے کو مشیر صحت کے دفتر میں بلایا جائے گا۔

وی آئی پی روٹ کراس کرنے پر بزرگ شخص پر تشدد کرنیوالا تھانیدار معطل

اہم فیصلے کے تحت ڈی ایچ اوز کو تحریری حلف نامے فراہم کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایچ اوز اور عملے سے حلف لیا جائے گا کہ انہوں نےکرپشن کی تو ان پر اللہ کا عذاب نازل ہو۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈی ایچ اوز سے قوم کے پیسے ذاتی مفاد کے لیے استعمال نہ کرنے، محنت سے کام کرنے اور شعبہ صحت  کو مزید بہتر بنانے کا حلف لیا جائے گا۔

مشیر صحت احتشام علی نے تصدیق کی ہے کہ کرپشن کے خاتمے اور شعبہ صحت بہتری کے لیے ڈی ایچ اوز سے حلف لیا جائے گا اور  جس کے خلاف بھی شکایت ملی، تحقیقات پر کرپشن ثابت ہوئی تو کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا۔

Related Posts