مہنگے ایندھن سے چلنے والے 7339 میگا واٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگے ایندھن سے چلنے والے 7339 میگا واٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ
مہنگے ایندھن سے چلنے والے 7339 میگا واٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

کراچی: مہنگے ایندھن سے چلنے والے 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سستی بجلی کی پیداوار کا 10 سالہ منصوبہ منظوری کیلئے نیپرا کو بھیج دیا گیا ہے جس کی تصدیق نیپرا نے کردی ہے۔

مجوزہ منصوبے کے مطابق گیس سے چلنے والے 3 اور کے الیکڑک کے 682 میگاواٹ کے پلانٹس بند کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

کے الیکٹرک کے دو فرنس آئل اور دو درآمدی ایل این جی پلانٹس بند کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے جبکہ نیٹ میٹرنگ سے 4 ہزار 320 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کئے جانے کا تخمینہ بھی شامل ہے۔

نیپرا کے مطابق این ٹی ڈی سی کی جانب سے سستی بجلی کا منصوبہ نیپرا کو بھجوایا گیا، سستی بجلی کا انڈیکیٹو جنریشن کیپسٹی ایکپینشن پلان 2022 سے 2031 تک تجویز کیا گیا۔

منصوبے کے تحت 14 ہزار159  میگاواٹ سستی بجلی سسٹم میں شامل کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق سال 2022 تا 2031 بجلی کی طلب 44 ہزار668 میگاواٹ تک لے جانے کا تخمینہ تجویز کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق نیپرا سستی بجلی کے طویل مدتی منصوبے پر 19 اکتوبر کوسماعت کرے گا، منصوبے میں صوبائی حکومتوں کی تجاویز بھی شامل کی گئی ہیں۔

مجوزہ منصوبے میں فرنس آئل کے 11 اور درآمدی ایل این جی والے 5 پاورپلانٹس بند کرنےکی تجویز بھی شامل ہے۔ 

Related Posts