اندرون سندھ کے لیے مزید 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوامی ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، دہشت گرد گرفتار
عوامی ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، دہشت گرد گرفتار

کراچی: محکمہ ریلوے نے اندرون سندھ کے لیے مزید 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیاہے، عید کے موقع پر موہن جودڑو ایکسپریس کے روٹ میں بھی عارضی توسیع دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے اندرون سندھ کے لیے 16 مئی تک مزید 3 عید اسپیشل ٹرینیں روزانہ چلانے کا فیصلہ کیاہے، عید اسپیشل ٹرینیں میرپور خاص، لاڑکانہ، دادو، روہڑی اور سکھر کے لیے چلائی جائیں گی۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی تا میرپور خاص صبح 7 بجے اور دوسری ٹرین دادو تا لاڑکانہ صبح 7 بجے چلے گی۔ تیسری اسپیشل ٹرین کراچی تا سکھر صبح ساڑھے 11 بجے چلائی جائے گی۔

عید کے موقع پر موہن جودڑو ایکسپریس کے روٹ میں عارضی توسیع دے دی گئی ہے۔ دادو لاڑکانہ اور سیہون شریف کی عوام کے لیے موہن جودڑو ایکسپریس کو کراچی تک چلایا جائے گا۔

16مئی تک موہن جودڑو ایکسپریس روہڑی تا کراچی چلے گی، موہن جودڑو ایکسپریس کو کرنا ایس او پیز کے تحت 70 فیصد بکنگ کے ساتھ چلایا جائے گا۔ تمام عید اسپیشل ٹرینیں ایس او پیز کے تحت 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے کا عید الفطر کے موقع پر کراچی سے 6 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

Related Posts