مفت سولر پینل اسکیم کیلئے مزید اربوں روپے جاری کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اوصاف

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے عوام کو مفت شمسی توانائی دینے کی اسکیم میں مزید تیزی اور وسعت لانے کی ہدایت کردی۔ 

سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت زراعت، توانائی، صنعت کی وزارتوں اور ذیلی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت 6 ماہ کے دوران وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کے جائزے کے سلسلے میں یہ چھٹا اجلاس تھا۔

دھکتے بگولوں نے امریکی حکام کو چکرا کر رکھ دیا، لاس اینجلس میں لگی آگ کی تازہ صورتحال

اجلاس میں ترقی اور منصوبہ بندی کے چئیرمین نبیل احمد اعوان، آصف طفیل اوردیگر محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی، تمام وزارتوں اور محکموں نے چھ ماہ کے دوران وزیر اعلی کے شروع کردہ منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلی نے پنجاب کے شہریوں کو مفت شمسی توانائی دینے کی سکیم میں مزید تیزی اور وسعت لانے کا فیصلہ کیا، س کے علاوہ سرکاری عمارتوں کی شمسی توانائی پر منتقلی اور قابل تجدید توانائی کے منصوبے کو جون تک مکمل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں مالٹے، کنوں جیسے سڑس پھلوں کی بحالی اور ترقی کابڑا پروگرام شروع کرنے، پنجاب میں مثالی زرعی مال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس سلسلے میں کسانوں کو برپیداوار بڑھانے، برآمدات میں اضافے کی سہولیات دی جائیں گی،

رپورٹ کے مطابق شمسی توانائی کے فروغ کے لئے چھ ارب کے اضافی فنڈ دینے کابھی فیصلہ کیا گیا، حکومت نے کوڑے کرکٹ سے بجلی بنانے کے فنڈکے قیام کا عمل مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Related Posts