کراچی:عوام کے لئے خوشخبری، سندھ بھر میں پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا،اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے پیٹرول پمپس کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول پمپس چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ مون سون کی صورتحال میں عوام کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
سیدناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے گاڑیوں اور جنریٹر کے لیے پیٹرول کے حصول کے لئے شہریوں کو پیش آنے والی تکلیف کی وجہ سے فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پیٹرول پمپس کھلے رکھنے سے متعلق نوٹیفیکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔جبکہ دوسری آج شہر بھر میں متعدد مقامات پر دن کے اوقات میں پیٹرول پمپس بند دکھائی دیئے، جو چند پیٹرول پمپس کھلے ہوئے تھے ان پر شہریوں کا ہجوم نظر آیا۔