سینئر سیاستدان محمود مولوی نے کراچی کی معروف کاروباری شخصیات کے ہمراہ آج پاک فوج کے جنرل احسن اور ان کی ٹیم ملاقات کی۔
اس موقع پر کاروباری شخصیات نے ملک کی ترقی و خوشحالی اور بالخصوص کاروبار کے شعبے میں استحکام کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں، جن کا نہایت خوشدلی سے خیرمقدم کیا گیا۔
اجلاس میں یہ بات بہت واضح طور پر رکھی گئی کہ پاکستان میں کاروبار کرنے والے تمام سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی سرمایہ کاری کو بڑھا سکیں اور ملکی معیشت میں مضبوط کردار ادا کر سکیں۔
تاہم اس موقع پر یہ پیغام بھی دیا گیا کہ پاکستان سے باہر پراپرٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے کوئی پیسہ نہیں جائے گا۔ اگر کسی نے غیر قانونی طریقے سے پیسہ باہر بھیجا یا پراپرٹی خریدی، تو اس کا سخت احتساب کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔