مرحوم وزیر مفتی عبد الشکور کو ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے وفاقی وزیر مذہبی امور مرحوم مفتی عبدالشکور کو ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم وفاقی وزیر مفتی عبد الشکور کو غیر معمولی عوامی خدمات پر ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کابینہ ڈویژن کو باضابطہ طور پر سمری بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کلینک پر دیر سے پہنچنے پر مریض نے ڈاکٹر کو قتل کردیا

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مفتی عبد الشکور درویش صفت انسان تھے جنہوں نے سادہ زندگی گزاری اور عوام کی مخلصانہ خدمت کی۔

اس سے قبل شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ جا کر ملاقات میں وفاقی وزیر برائے مزہبی امور مفتی عبدالشکور کی وفات پر تعزیت کی، مرحوم کی بلندی درجات اور سوگواران کے لئے صبر جمبل کی دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مفتی عبدالشکور کابینہ کے ایک اہم رکن تھے، وہ انتہائی سادہ اور نیک انسان تھے، ان کی اچانک حادثے میں رحلت پر دل غمگین ہے۔

Related Posts