برطانوی حکومت نے پاکستانی نژاد سفارت کار فوزیہ یونس کو شاندار خدمات پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
برطانوی وزارت خارجہ میں شاندار خدمات پر فوزیہ یونس کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شاہ چارلس کی سالگرہ پر سفارت کار کو ایم بی ای میڈل دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فوزیہ یونس اس وقت ٹورنٹو میں برطانوی قونصل جنرل ہیں، وہ اسلام آباد میں بھی خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کی خاتون ایس ایس پی سونیا شمروز خان کو بھی انٹرنیشنل پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی خاتون ایس ایس پی سونیا شمروز خان کو بہترین پولیسنگ اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کی خدمات پر نامزد کیا گیا۔
سونیا خان کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں انٹرنیشنل پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ دیا جائے گا۔