وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے دسمبر 2022 میں پی سی بی کے معاملات کو چلانے کے لیے نجم سیٹھی کی سربراہی میں ایک مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی مدت 20 اپریل 2023 کو مکمل ہوگئی تھی۔
سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کو بھیجی گئی سمری میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کو چلانے کے لیے 2 سے 4 ہفتوں کی توسیع کی سفارش کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:مکی آرتھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مقرر
وفاقی حکومت نے سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کی سمری منظور کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 22 اپریل 2023 سے توسیع کر دی۔