حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Joint session of Parliament begins

اسلام آباد: حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس 13 ستمبر بروز پیر کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور وفاقی وزیر برائے بین صوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مجلس شوریٰ پارلیمنٹ سے صدر مملکت کے خطاب، قانون سازی اور نئے پارلیمانی سال کے کلینڈر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ 13ستمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلایا جائے گا جس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔

اس موقع پر مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی سال کا آغاز صدر مملکت کے خطاب سے ہوگا۔ نئے پارلیمانی سال کا کلینڈر تیار کرلیا گیا ہے۔ کلینڈر ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 3 سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے، جس کا کریڈٹ حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کو جاتا ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ نئے پارلیمانی سال کا کلینڈر تیار کرلیا گیا ہے جسے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ موجودہ قومی اسمبلی سے یہ چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا، جس سے صدر مملکت خطاب کریں گے۔ چوتھے پارلیمانی سال میں زیر التوا قوانین کی منظوری اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قوانین ترجیحی بنیادوں پر منظوری کے لیے پیش کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : عام آدمی کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

Related Posts