رات 8 بجے کاروبار بند، حکومت نے فیصلہ کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کر نے پر صوبوں نے اصولی اتفاق کرلیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت این ای سی کے اجلاس میں  میں تمام وزرائے اعلی نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ملک گیر اقدامات پر وفاقی کابینہ کےفیصلوں کی تائید کی۔

 

اجلاس میں وفاقی کابینہ کے 7 جون کے اجلاس میں توانائی کی بچت کے حوالے سے تجاویز اور فیصلوں سے متعلق وزرائے اعلی کو آگاہ کیا گیا۔ چاروں صوبوں نے بازار اور دکانیں رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کی تجویز پر اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔

سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلی نے دودن کی مہلت مانگی تاکہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں تجارتی وکارباری تنظیموں سے مشاورت مکمل کریں۔ علاوہ ازیں اجلاس میں صوبہ خیبرپختونخوا کی نمائندگی چیف سیکریٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے کی۔

 

وزرائے اعلی نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور اس ضمن میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

گزشتہ روز اجلاس میں کابینہ نے بازار کھلنے کے اوقات محدود کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے تاجروں اور کاروباری حضرات کو اعتماد میں لینے کا عندیہ دیا تھا۔،

Related Posts