مکہ مکرمہ:اس سال خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حرمین انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسجد الحرام سے دینی آگہی پروگرام 25 سے زیادہ زبانوں میں پیش کیے جارہے ہیں۔تاکہ عازمین حج زیادہ سے زیادہ دین سے متعلق آگاہی حاصل کرسکیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حج پر طواف کے لیے 25 ٹریک تیار کئے گئے ہیں۔ مطاف میں جانے اور نکلنے کے لیے متعدد راستے مقرر کئے ہیں۔
مزید پڑھیں: حج مقامات پربلا اجازت جانے کی کوشش پر10ہزارسعودی ریال جرمانہ ہوگا