الیکشن کمیشن آف پاکستان: چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا حکومتی اعلان آج متوقع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن کا غیر ملکی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کا غیر ملکی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اراکین بشمول چیف الیکشن کمشنر کی تقرریوں  پر حکومت  کا فیصلہ آج متوقع ہے جبکہ وفاقی حکومت  کے  پاس اراکین کے ناموں کی تبدیل کردہ لسٹ پہنچ گئی۔

قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے گزشتہ روز مجوزہ اراکینِ الیکشن کمیشن کی تبدیل کی گئی لسٹ وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کی جس میں چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر کی تقرریوں کے لیے نام تجویز کیے گئے۔

الیکشن کمیشن اراکین کے انتخاب کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی کے رہنماؤں نے لندن سے موصولہ لسٹ پر تبادلۂ خیال کرنے کے بعد اعلان کیا کہ آج (منگل کے روز) چیف الیکشن کمیشن کی تقرری کا اعلان کیا جائے گا۔

اپوزیشن کے مجوّزہ تین ناموں میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ سابقہ اٹارنی جنرل عرفان قادر کو سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کی جگہ لسٹ میں جگہ دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اپوزیشن کے تجویز کردہ دو نام یعنی ناصر محمود کھوسہ اور سابق وفاقی سیکریٹری اخلاق احمد تارڑ کے ناموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تجویز دی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ناموں کی تجاویز پر فیصلہ کرنا چاہئے جبکہ وہ اپنے گزشتہ خطوط میں اس بات کا اظہار کرچکے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی نے معاملے میں عدلیہ کو شامل کرنے کی تجویز کی مخالفت کی ہے تاہم انہوں نے قومی اہمیت کے معاملے پر افہام و تفہیم سے اتفاق کیا ہے۔

وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے ان رولز میں تبدیلی کی جانی چاہئے  جس کے تحت نامزدگیوں کے لیے دو تہائی  اکثریت لانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ 

Related Posts