کرم میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

خیبرپختونخوا کے ضم قبائلی ضلع کرم کے علاقے لوئر کرم میں حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا اور مقامی انتظامیہ نے کیمپ قائم کرنے کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم گوہر زمان وزیر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے اور متاثرین کے لیے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کیے جائیں گے۔

دوسری شادی کرنے والے شخص کو پہلی بیوی نے تشدد کرکے قتل کردیا

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کے لیے صوبائی ریلیف کو خط بھیج دیا گیا ہے، آپریشن سے متاثر ہونے والے شہریوں کے لیے ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو 1122 اور عدالت کی عمارت میں کیمپس قائم کیے جائیں گے۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ ضلع کرم میں دوران آپریشن آبادی کے تحفظ کے لیے کیمپ قائم کیے جارہے ہیں اور اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ کرم کے کشیدہ حالات کے پیش نظر نقل مکانی کرنے والوں کے لیے متاثرین کیمپس قائم کیے جاییں گے اور اس کے لیے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹل، سابقہ ووکیشنل سینٹر ٹل اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول محمد خواجہ کے ساتھ ساتھ دوسرے مقامات کا جائزہ لیا گیا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ دستیاب خالی کلاس رومز کا جائزہ لیا گیا جو متاثرین کی عارضی رہائش کے لیے موزوں قرار دیے گئے ہیں، ٹی ایم اے ٹل کو صفائی اور متعلقہ محکمہ جات کو بروقت ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگو ضلع کرم کے بے گھر اور متاثرہ خاندانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

خیال رہے کہ کرم میں گزشتہ روز قافلے پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکارشہید ہوگئے اور فائرنگ کے وقت ٹرک ڈرائیورز لاپتا ہوگئے تھے، جن میں سے چار کی لاشیں  بعد میں ملی جبکہ  سیکیورٹی فورسز نے کرم میں کرفیو نافذ کردیا تھا۔

ضلع کرم میں کرفیو نافذ کرکے سیکیورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھال لی تھیں اورعلاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گشت بھی کیا جا رہا ہے۔

Related Posts