پریانتھا کمار قتل کیس، سزائے موت پانے والے مجرم نے فیصلہ چیلنج کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پریانتھا کمار قتل کیس، سزائے موت پانے والے مجرم نے فیصلہ چیلنج کردیا
پریانتھا کمار قتل کیس، سزائے موت پانے والے مجرم نے فیصلہ چیلنج کردیا

لاہور: سری لنکن شہری اور منیجر پریانتھا کمار کے قتل کے جرم میں عدالت نے سزائے موت سنا دی تاہم سزائے موت کے قیدی حافظ محمد تیمور نامی ملزم نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔

پریانتھا کمارا قتل کیس میں سزائے موت پانے والے حافظ محمد تیمور نے عدالت کافیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ عدالت اسے باعزت بری کردے۔ استغاثہ جرم ثابت نہیں کرسکا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی سے لاپتہ دعا زہرہ لاہور سے مل گئی، لڑکی اپنی مرضی سے لاہور گئی ، نکاح بھی کرلیا

حافظ محمد تیمور نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی اپیل میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ شہادت کی بنیاد پر میرے خلاف جرم ثابت نہیں ہوسکا۔ مجھ پر الزام ہے کہ میں نے سری لنکن شہری کے سر پر اینٹ ماری تاہم یہ ثابت نہیں ہوا۔

اپیل میں اختیار کیے گئے مؤقف کے مطابق فرانزک سائنس ایجنسی کی سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے سر پر اینٹ مارنے کے متعلق رپورٹ منفی ہے۔ عدنان ملک سمیت 2 چشم دید شاہدین کی گواہیاں قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکام ہیں۔

ہائیکورٹ میں دائر کی گئی اپیل میں ملزم حافظ تیمور کا کہنا ہے کہ سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو باضابطہ منظم منصوبہ بندی سے قتل نہیں کیا گیا بلکہ یہ واقعہ حادثاتی تھا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 6ملزمان کو سزائے موت بغیر ٹھوس شواہد کے سنا دی۔

عدالت میں دلائل دیتے ہوئے وکیلِ صفائی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے پیشِ نظر کسی ہجوم میں ہر مجرم کے کردار کو شناخت نہیں کیاجاسکتا، نہ ہی ایسے کسی ملزم کو سزا ہوسکتی ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کا سزائے موت دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ 

Related Posts