ترکی اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہزار کے قریب پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انقرہ: ترکی اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ پیر کے روز آنے والے تاریخ کے بد ترین زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں پیر کے روز 7.8 شدت کا زلزلہ آیا، دوسرے زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی تھی جس سے مزید تباہی پھیلی۔ زلزلے کے جھٹکے فلسطین، لبنان، اردن اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں 14 فروری ’گائے کو گلے لگانے‘ کا دن بن گیا

قیامت خیز زلزلے کے بعد 600 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔ ترکی میں زلزلے سے 20 ہزار 318 افراد جاں بحق جبکہ 80 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ شام میں 3 ہزار 513 افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے۔

ہزاروں کی تعداد میں شام اور ترکی کے شہری اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ بے شمار افراد تک امداد بر وقت نہ پہنچ سکی۔ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کی جانب سے لائیو لوکیشن بھی ارسال کی گئی، تاہم موسم کی شدت کے باعث ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔

شدید سردی اور بعض علاقوں میں ہونے والی برفباری کے باعث زلزلہ متاثرین کیلئے زندہ رہنا بھی مشکل ہوگیا۔ پاکستان سمیت دیگر ممالک کی جانب سے زلزلہ زدگان کیلئے امداد روانہ کی گئی ہے۔ درجنوں ممالک کے ریسکیو اہلکار ترکی میں امدادی کام کر رہے ہیں۔

Related Posts