افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعۃ الوداع کے روز کیے گئے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 66 ہو گئی ہے، دہشت گردی کے نتیجے میں 78افراد زخمی بھی ہوئے۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کابل میں مسجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے بم دھماکے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
کابل، دورانِ نماز جمعہ بم دھماکہ، 50نمازی شہید، متعدد زخمی
Prime Minister Mohammad Shehbaz Sharif has strongly condemned the terrorist attack at a mosque in Kabul. He expressed his deep sense of grief and sorrow at the loss of precious lives and conveyed his condolences and sympathies to the bereaved families.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 30, 2022