امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان سے تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان سے تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی
امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان سے تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی

واشنگٹن: امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان ’ بم سائیکلون‘ سے 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برفانی طوفان ’بم‘ نے امریکا اور کینیڈا میں معمول کی زندگی مفلوج کردی۔ سڑکوں پربرف جمنے کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ پروازیں منسوخ ہونے سے ہزاروں مسافروں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان سے اب تک 38 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیویارک ریاست کے شہر بفیلو میں حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔ مسلسل برفباری سے متعدد گھر برف تلے دب گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں 30 شدت پسندوں کا کرسمس پروگرام پر لاٹھیوں سے حملہ

امریکی ریاست مونٹانا میں درجہ حرارت منفی 45 ڈگری تک گر گیا ہے اور ریاست مشی گن کے ساحل پر برف ہی برف ہے جب کہ پارک میں لگے جھولے برف کے مجسموں میں ڈھل گئے۔

دوسری جانب کینیڈا کے صوبے اونٹاریو اورکیوبک برفانی طوفان سے شدید متاثرہیں۔ کیوبک سے لے کر امریکی ریاست ٹیکساس تک 17 لاکھ صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ برفانی طوفان سے 25 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Related Posts