اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہاہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب اموات کا تناسب بڑھ سکتا ہے لیکن دیگر ممالک کے مقابلے میں یہ تعداد کم ہوگی۔
اسلام آباد میں موجودہ کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے تو ایسا لگتا تھا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوجائے گی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں صورتحال بہتر ہے۔
انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو ہفتوں سے وینٹیلیٹروں پر 50 سے 60 فیصدمریضوں کا علاج کیا جارہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اعدادوشمار کے مطابق آنے والے دنوں میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئے