لیبیا: کشتی حادثے میں 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشتی حادثے
(فوٹو: آن لائن)

لیبیا کے ساحل کے قریب ایک المناک کشتی حادثے میں 16 پاکستانیوں کے ڈوب جانے کا خدشہ ہے، جبکہ حکام نے سات افراد کی بطور پاکستانی شہری شناخت کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ایک متعلقہ ٹیم نے لیبیا میں حادثے کی جگہ کا دورہ کیا اور سات پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت پاسپورٹ اور دیگر شناختی دستاویزات کی مدد سے کی۔ جاں بحق ہونے والے چھ پاکستانیوں کا تعلق ضلع کرم سے جبکہ ایک کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر سے ہے۔ سات جاں بحق افراد کے نام اور مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔

کشتی حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد دفتر خارجہ نے پیر کے روز ایک کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم کیا۔ یہ یونٹ اس وقت بنایا گیا جب تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی لیبیا کے شہر زاویا کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا بندرگاہ کے قریب الٹ گئی۔

طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے کو اطلاع ملی کہ مذکورہ کشتی حادثے کا شکار ہوئی۔ اس اطلاع کے بعد سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاویا اسپتال بھیجی تاکہ مقامی حکام کی مدد کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی شناخت میں تعاون کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ حادثے میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے تاہم گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے صرف 10 افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔

Related Posts