تلنگانہ میں کیمیکل فیکٹری میں قیامت خیز دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ اے پی)

بھارتی ریاست تلنگانہ کے صنعتی علاقے سنگاریڈی میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے ہولناک دھماکے نے تباہی مچا دی، جس میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہو گئی ہے۔

ابتدائی طور پر کئی افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے، جب کہ متعدد زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔ اسپتال میں زیر علاج کئی افراد کی حالت تاحال نازک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ فیکٹری کے ری ایکٹر یونٹ میں ہوا، جس کے فوری بعد زوردار آگ بھڑک اٹھی اور زہریلا دھواں پورے ماحول میں پھیل گیا۔ فائر بریگیڈ اور امدادی اداروں نے فوری طور پر کارروائی شروع کی، مگر آگ پر قابو پانے میں گھنٹوں لگ گئے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے دو لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے لیے پچاس ہزار روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

بھارت میں صنعتی حادثات ایک مستقل مسئلہ بنتے جا رہے ہیں، جن کی بڑی وجوہات میں ناقص حفاظتی انتظامات اور موثر حکومتی نگرانی کا فقدان شامل ہیں۔ بھوپال گیس سانحہ جیسے تاریخی حادثات کے بعد بھی صنعتی حفاظت کے حوالے سے کوئی نمایاں بہتری دیکھنے میں نہیں آئی۔

Related Posts