بغدادمیں علی الصبح کار بم دھماکے سے 2افراد ہلاک، 12زخمی ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

baghdad blast
بغدادمیں علی الصبح کار بم دھماکے سے ایک شخص ہلاک،20زخمی

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہفتے کو علی الصباح ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ کم سے کم 12 زخمی ہوگئے۔

بم دھماکے کے باوجود مظاہرین کی جائے وقوعہ پر مسلسل آمد جاری رہی،شہری دفاع کی ٹیمیں اور مظاہرین دھماکے کی جگہ آگ بجھانے اور متاثرین کو بچانے کے لیے پہنچ گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق ہفتے کے روز علی الصبح بغداد میں تحریر اسکوائر کے قریب ہوئے ایک دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوئے۔

یہ دھماکہ کار کے اگلے پہیوں کے درمیان نصب ایک دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ہوا۔ایک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تحریر اسکوائر کے مشرق میں چار صوتی بم پھٹے۔ ان میں سے تین الکیلانی گیس اسٹیشن چوتھا ایک کار کے ایندھن کے ٹینک کے نیچے ایوی ایشن یارڈ میں پھٹا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

ایک سیکیورٹی ذریعے نے میڈیا کوبتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے بم دھماکوں کے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔اطلاعات کے مطابق شہری دفاع کی ٹیمیں اور مظاہرین دھماکے کی جگہ آگ بجھانے اور متاثرین کو بچانے کے لیے پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا عراقی سیاست دانوں کو اثاثے قوم کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ

ذرائع نے بتایا بم دھماکے کے باوجود مظاہرین کی جائے وقوعہ پر مسلسل آمد جاری رہی۔درایں اثناء عراق میں انسانی حقوق کے پارلیمانی گروپ نے بغداد میں ہونے والے کار بم دھماکے کو خطرناک پیش رفت قرار دیا۔

انسانی حقوق گروپ نے مظاہرین کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پارلیمانی انسانی حقوق گروپ کا کہنا تھا کہ عراق میں بعض عناصر مظاہروں کی آڑ میں ملک کو بدامنی سے دوچار کرنا اور ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔

Related Posts