بھارت میں کسانوں اور حکومت کا ڈیڈ لاک برقرار، ٹریکٹر مارچ دہلی کی جانب روانہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں کسانوں اور حکومت کا ڈیڈ لاک برقرار، ٹریکٹر مارچ دہلی کی جانب روانہ
بھارت میں کسانوں اور حکومت کا ڈیڈ لاک برقرار، ٹریکٹر مارچ دہلی کی جانب روانہ

نئی دہلی:بھارتی کسانوں اور مودی سرکار میں مذاکرات ڈیڈ لاک برقرار ہے، ہزاروں کاشتکاروں نے ٹریکٹر مارچ کرتے ہوئے لوگوں کو دلی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں متنازع قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں کی ٹریکڑ ریلیاں راجستھان، ہریانہ، پنجاب سے کسانوں نے ہزاروں ٹریکٹروں پر مارچ کیا اور لوگوں کو دلی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات ہر صورت منوائیں گے۔ شرکا نے مزید کہا کہ وہ کالے قوانین کو رد کروا کر ہی دم لیں گے۔ 26 جنوری کو بھارت کے یوم ِ جمہوریہ پر دیہات سے ٹریکٹر ریلیاں دلی پہنچیں گی۔

رہنما ؤں کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کسانوں کے احتجاج کے باعث دورہ بھارت ملتوی کرنا ان کی بڑی جیت ہے۔ بھارتی سپر یم کورٹ پیر کو متنازعہ قوانین کیخلاف درخواست کی سماعت کرے گی۔

Related Posts