مطالبات کیلئے اتوار تک کی مہلت، اڈیالہ جیل سے نئی دھمکی آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ اگر اتوار تک ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر پاکستان نہ بھیجنے کی کال دیں گے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے عمران خان کا حوالہ دے کر کہا کہ انہوں نے یہ اعلان کیا ہے کہ کسی کی جان نہ جائے، اس لیے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی ہے۔

خواتین کا گیس کی بندش کیخلاف بطور احتجاج بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار، ٹیم بھگا دی

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں سزا دے دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے حالات سے بہتر واقف ہیں اور اب وہ ان کو کال دیں گے۔

بانی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو یہ پتہ چلنا چاہیے کہ جن پاکستانیوں کے ساتھ انصافی سلوک کیا جا رہا ہے، وہ بھی اپنے حقوق کا استعمال کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کے پیسے پر کھڑا ہے، اور یہ کہ ملک بینکوں سے لیے گئے قرضوں پر نہیں چل رہا بلکہ اپنے لوگوں کی محنت سے چل رہا ہے۔

علیمہ خان نے افسوس کا اظہار کیا کہ اگر آپ بطور وزیراعظم پاکستان کے لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کریں گے تو آپ کو سزا ملے گی، جبکہ اگر آپ پاکستان کو لوٹ کر لے جائیں تو دوبارہ وزیراعظم بن جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ پاکستان کے بچوں کے مستقبل کے لیے کام کریں گے تو آپ جیل جائیں گے۔

Related Posts