کراچی میں ڈپٹی کمشنر میر پور خاص زاہد میمن کورونا وائرس کے موذی مرض میں مبتلا ہو کر خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
سابق ڈی سی ویسٹ (کراچی) زاہد میمن ڈپٹی کمشنر میر پور خاص کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ کورونا وائرس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں نجی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔
گزشتہ کئی روز سے زیرِ علاج ڈی سی میرپور خاص کا انتقال کراچی کے نجی ہسپتال میں گزشتہ روز ہوا۔ نجی ہسپتال نے ان کی میت ایس او پیز کے تحت کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وائس ایڈمرل امجد خان پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر