لاہور انتظامیہ کی سالانہ رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داران کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 9ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ 9 کروڑ 21 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ شہری انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے جو یکم جنوری سے لے کر 31 دسمبر تک مہنگائی مافیا کے خلاف کارروائی کی روداد بیان کرتی ہے۔
نیو ائیر نائٹ، اسلام آباد کے شہریوں کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
ملک بھر میں 2021 میں دہشت گردی کے واقعات 56فیصد بڑھ گئے۔پکس رپورٹ
ٹوئٹر پیغام میں ڈی سی عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ سال 2021 کے دوران لاہور میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 84 ہزار 683 کیسز پر تفتیش ہوئی اور 40 ہزار 170 بے ضابطگیاں پائی گئیں جس کے ذمہ داروں پر 9 کروڑ 21 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیاگیا۔
District Admin Lahore has released the Price Control Annual Report from 1st Jan 2021 to 31st Dec 2021.
Total Inspections 02 lac 84k 683.
Total Violations 40K 170.
Fines of Rs 09 crore 21 lac were imposed.
Total 1087 premises sealed.
6902 FIRs were lodged.
Arrested 9243 people.— Deputy Commissioner Lahore (@DCLahore) December 31, 2021
ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے دوران 1 ہزار 87 مقامات کو سیل کردیا گیا۔قانون کی خلاف ورزی پر 6 ہزار 902 ایف آئی آرز درج ہوئیں اور جرائم کے ارتکاب پر 9 ہزار 243 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز (پکس) کی رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ سال 2021 کے دوران ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات 56 فیصد بڑھے جبکہ 294 واقعات کے نتیجے میں 376 افراد جاں بحق یا شہید ہوئے۔
پکس کی سالانہ رپورٹ سامنے آگئی۔ سال 2021 کے دوران دہشت گردی کے رپورٹ کیے گئے 294 واقعات میں 376 افراد جاں بحق جبکہ 606 زخمی ہوئے۔ سندھ اور گلگت بلتستان کے علاوہ ملک کے ہر صوبے میں دہشت گردی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔