اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نیا آرڈر جاری کرتے ہوئے ایم سی آئی کے زیر سایہ ادارہ ڈی ایم اے کو اسلام آباد کے تمام مراکز اور مارکیٹوں کی غیر قانونی تجاوزات جو کہ فٹ پاتھ مافیا اور دیگر عوامی راستوں کی بندش کا سبب بن چکے ہیں سے نمٹنے اور آپریشن کے آرڈرز جاری کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ڈی سی اسلام آباد نے ڈی ایم اے کو آرڈر جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ شہریوں کی مشکلات کا سبب بننے والی تمام مارکیٹوں اور مراکز میں غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔
پیدل چلنے والوں کے راستے فٹ پاتھ اور شاہراہوں پر انکروچمنٹ قائم ہیں اسے عوامی مطالبات کے مطابق صاف کیا جائے اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے۔
کے ایم سی کے شعبہ ڈی ایم اے نے عوام کی نشاندہی پر فوری کارروائی کا آغاز کردیا ہے،سی ڈی اے کے شعبہ ڈی ایم اے نے آپریشن کرتے ہوئے اسلام آباد کے تمام سیکٹرز کے مراکز کے اطراف کی گلیوں اور دیگر راستے جہاں سے خریداری کرنے والی شریف خواتین اور بچیاں پیدل گزرتے ہیں،مکمل طور پر قبضہ مافیا سے آزاد کروا لیا ہے۔
مذکورہ ہونے والی کارروائی کے بعد جی نائن ٹو سیکٹر کے مکینوں نے سکھ کا سانس لیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن بہت ضروری تھاجبکہ قبضہ مافیا سے تقریباً اسلام آباد کے تمام مراکز میں قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔