پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز: ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا انعقاد عدم دلچسپی کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز: ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا انعقاد عدم دلچسپی کا شکار
پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز: ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا انعقاد عدم دلچسپی کا شکار

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیری کھیلنے کے لیے آئی ہوئی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے بورڈ حکام نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں شرکت  میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ 

اس حوالے سے سوشل میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نظام الدین نے کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پریکٹس تو ضرور کی ہے، تاہم ڈے اینڈ نائٹ کی تیاری نہیں ہے۔

چیف ایگزیکٹو نظام الدین نے کہا کہ تیاری نہ ہونے کے باعث پاکستانی کرکٹ بورڈ کے حکام سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے معذرت کرچکے ہیں، تاہم سیریز کا دوسرا میچ ضرور کھیلیں گے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تجویز شائقین کی دلچسپی کے لیے دی گئی تھی، تاہم میچ روایتی انداز میں بھی کھیلا جاسکتا ہے۔  سیریز کا دوسرا میچ اپریل کے دوران ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  قومی کرکٹ ٹیم نے مہمان بنگلہ دیشی ٹیم کو دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز ہی ایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دے دی۔ 

پاکستان کی پہلی اننگز 445 رنز کے اختتام کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم دو روز قبل  میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش نہ کرسکی اور بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن اپ بری طرح فلاپ نظر آئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح

Related Posts