اداکار داور محمود اور آمنہ لیاس نے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بے بنیاد افواہیں پھیلانے والوں پر حصے کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں یہ خبریں سوشل میڈیا پر عام ہوئیں کہ دونوں اداکاروں نے شادی کرلی ہے، 7 روز قبل خبروں میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں کی تقریبِ نکاح کا اہتمام سادگی سے کیا گیا، تاہم دونوں ہی اداکاروں نے اِس بات سے انکار کردیا ہے۔
سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دونوں اداکار شادی کی خبروں کی تردید کرتے نظر آتے ہیں۔ اداکار داور محمود شادی کی خبر پر غصے کا اظہار کرتے ہیں جس پر آمنہ الیاس انہیں روک دیتی ہیں۔
مداحوں کو شادی کی خبر پر تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے آمنہ الیاس ازراہِ مذاق کہتی ہیں کہ داور محمود مختلف گرل فرینڈز کی موجودگی کے باعث شادی کے متحمل نہیں ہوسکتے جبکہ میرا کوئی بوائے فرینڈ نہیں۔ براہِ کرم جھوٹی خبریں پھیلانے والے یہ افواہیں پھیلانا چھوڑیں اور ہمارا تھیٹر ڈرامہ دیکھیں جس کا نام اَن کہی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CFFPho6B4vY/
یہ بھی پڑھیں: علامہ ضمیر اختر نقوی کی وفات پر دل دہلادینے والا بیان