جائیداد کے لالچ میں بیٹی نے بوڑھی ماں کو دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جائیداد کے لالچ میں بیٹی نے بوڑھی ماں کو دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا
جائیداد کے لالچ میں بیٹی نے بوڑھی ماں کو دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا

راولپنڈی: سگی بیٹی نے بوڑھی ماں پر عرصہ حیات تنگ کردیا، زندگی کے آخری ایام میں بوڑھی ماں در درکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق رضیہ بیگم جو کہ راولپنڈی بنگش کالونی کی رہائشی ہیں نے اپنی روداد ایم ایم نیوز کو بتاتے ہوئے کہا کہ میری نافرمان بیٹی نے مجھ پر عرصہ حیات تنگ کردی ہے۔

میری بیٹی جو کہ نافرمان ہو چکی ہے مجھے میرے ذاتی گھر سے بے دخل کر کے قبضہ کرنا چاہتی ہے،گھر کے اصل کاغذات رجسٹری تمام وہ چوری کر کے اپنے ساتھ لے گئی ہے اور وقتا فوقتا اپنے ہمراہ کچھ لوگوں کے ساتھ مجھے شدید ذہنی ٹارچر کرتی ہے۔

ہر دفعہ اس کا یہی مطالبہ ہوتا ہے یہ گھر میرے حوالے کر دو ورنہ تمہیں اس کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا، ماں ہونے کے ناطے یہ نہیں چاہتی تھی اپنی بیٹی کو دنیا کی نظروں میں رسوا کروں۔

بوڑھی ماں کا کہنا تھا کہ عمر کے اس حصے میں ہوں یہاں ہر انسان چاہتا ہے کہ اس کی زندگی کے آخری ایام آرام اور سکون سے گزریں۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد، جشنِ آزادی کے روز غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے کا انکشاف، مقدمہ درج

مگر میری نافرمان اولاد نے مجھے دربدر ذلیل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے، خاتون نے وزیراعظم پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ مجھے مکمل تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔

Related Posts