فلمی جوڑے کے گھر ننھے مہمان کی آمد، فنکاروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلمی جوڑے کے گھر ننھے مہمان کی آمد، فنکاروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے
فلمی جوڑے کے گھر ننھے مہمان کی آمد، فنکاروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

لاس اینجلس: سوفی ٹرنر اور جو جونس کے فلمی جوڑے کے گھر ننھے مہمان کی آمد اور اپنے پہلے بچے کی پیدائش پر 24 سالہ گیم آف تھرونس کے ستارے اور 30 سالہ گلوکار کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

اس حوالے سے  جو جونس کے جاری کردہ بیان کے مطابق  سوفی ٹرنر اور جو جونس نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے گھر ایک ننھا مہمان آیا ہے۔ جوڑے نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے حمل اور دیگر باتیں میڈیا کے سامنے رکھنے سے گریز کیا۔

گزشتہ ہفتے وِلا نامی بچی کی پیدائش پر دونوں نے اسے خوش آمدید کہا جبکہ جوڑے کی رہائش اِن دنوں لاس اینجلس میں ہے اور یہ ہسپتال میں پیدا ہونے والی ان کی پہلی بچی ہے جس پر ساتھی فنکاروں اور اداکار و گلوکار برادری نے دونوں کو دل کھول کر مبارکباد پیش کی۔ 

بچی کی پیدائش دونوں کیلئے انتہائی خوشی کی بات ہے جس پر عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ جو جونس اور سوفی ٹرنر دونوں اِس موقعے کا اچھی طرح فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے وقت دینا چاہتے ہیں کیونکہ گھر میں تیسرے فرد کی آمد سے زیادہ خصوصی موقع ان کی زندگی میں اور کوئی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رومان رئیس کے گھر بیٹی کی پیدائش، کھلاڑیوں کا نیک خواہش کا اظہار

Related Posts