سیالکوٹ: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ضمنی الیکشن میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ۔ ابتدائی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد کو ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار پر برتری حاصل ہے۔
ابتک موصول ہونے والے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ڈسکہ کے 24 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کے بعد پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 10 ہزار 113 ووٹ لے کر پہلے جبکہ نوشین افتخار 9 ہزار 635 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں جماعتوں کی جانب سے جیت کے دعوے کیے جارہے ہیں ۔ آج سارا دن پولنگ کے دوران کوئی خوشگوار دیکھنے میں نہیں آیا۔ تاہم ایک دو جگہ پر بات صرف تکرار تک محدود رہی۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 آج صبح پولنگ کا عمل 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ لوگوں نے بھرپور طریقے سے ووٹنگ میں حصہ لیا۔