ڈسکہ: 5 پولنگ اسٹیشنوں کے حالات کشیدہ، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خوشاب میں عدالت جانے والوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق ہو گئے
خوشاب میں عدالت جانے والوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق ہو گئے

ڈسکہ: ڈسکہ میں پانچ مقامات پر قائم پولنگ اسٹیشنز کے قریب حالات انتہائی کشیدگی اختیار کرگئے، نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، ووٹرز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ڈسکہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے بھاری اسلحے کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ دھڑلے سے فائرنگ کی اور رفو چکر ہو گئے۔ نواحی گاؤں گوئندکے میں پولنگ سٹیشن پر فائرنگ ہوئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ڈسکہ کلاں میں بھی رنگیلا چوک کے قریب پولنگ اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس اور بھگدڑ مچ گئی، نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

گورنمنٹ ہائی اسکول نسبت روڈ کے پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم کارسواروں نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے، اسکول کی دیوار پر گولیاں لگنے کے نشانات موجود ہیں، موقع سے گولیوں کے خول بھی ملے۔

مین بازار میں قائم پولنگ اسٹیشن کے قریب 4 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ووٹرز میں خوف وہراس پھیل گیا۔ خواتین خوف کے باعث گھبرا کر پولنگ سٹیشن کے باہر سے چلی گئیں۔

ڈسکہ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے سامنے بھی نامعلوم افراد نے پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کی، پولیس منہ دیکھتی رہی اور نامعلوم افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Related Posts